امریکی وفد سے ملاقات کے لیے طالبان کا وفد قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں قطر کے دارالحکومت دوحا روانہ ہوگیا۔
ایرانی پولیس نے ملک میں لباس کے سخت قانون کے تحت سر کو نہ ڈھانپنے اور پردہ نہ کرنے والی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے سڑکوں پر دوبارہ گشت شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی خانہ کعبہ کے غلاف کو یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔
اسرائیل نے مغربی کنارے میں جنین کے پناہ گزین کیمپ پر ایک بار پھر فضائی حملہ کیا جس میں 5 فلسطینی نوجوان شہید اور 27 زخمی ہوگئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔
سویڈن میں ایک عیدگاہ کے باہر قرآن کی بے حرمتی اور اس کیلئے حکومت کی اجازت کیخلاف مسلم ممالک سراپا احتجاج ہیں لیکن امریکا نے حکومت کی طرف سے اس اقدام کو آزادی اظہار سے تعبیر کیا ہے۔
فلسطین میں فوج کے چھاپے میں 6 فلسطینیوں کے مارے جانے کے ایک روز بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بستی کے قریب 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
بھارت کا ایک شہری ساڑھے 8 ہزار کلو میٹر طویل سفر پیدل طے کر کے حج کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ماضی کے اپنے سخت حریف کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی بحالی کےبعد اہم دورے پر ایران پہنچ گئے۔
افغنستان کے صوبے بدخشاں میں نگراں گورنر مولوی نثار احمد احمدی اور ان کا ڈرائیور کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 افراد زخمی ہیں۔
سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ منگل کو سات سال بعد دوبارہ کھل گیا۔