قائد ایوان شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجا ریاض کے درمیان نگران وزیراعظم کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے…
مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے موسم گرما کے دوران عمرے کی ادائیگی کرنے والے زائرین کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔
خیبر ایجنسی کے علاقے باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
امریکی وفد سے ملاقات کے لیے طالبان کا وفد قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں قطر کے دارالحکومت دوحا روانہ ہوگیا۔
ایرانی پولیس نے ملک میں لباس کے سخت قانون کے تحت سر کو نہ ڈھانپنے اور پردہ نہ کرنے والی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے سڑکوں پر دوبارہ گشت شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی خانہ کعبہ کے غلاف کو یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔
اسرائیل نے مغربی کنارے میں جنین کے پناہ گزین کیمپ پر ایک بار پھر فضائی حملہ کیا جس میں 5 فلسطینی نوجوان شہید اور 27 زخمی ہوگئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔
سویڈن میں ایک عیدگاہ کے باہر قرآن کی بے حرمتی اور اس کیلئے حکومت کی اجازت کیخلاف مسلم ممالک سراپا احتجاج ہیں لیکن امریکا نے حکومت کی طرف سے اس اقدام کو آزادی اظہار سے تعبیر کیا ہے۔
فلسطین میں فوج کے چھاپے میں 6 فلسطینیوں کے مارے جانے کے ایک روز بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بستی کے قریب 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔