شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید:

بلوچی ادب اور زبان کو سکولوں اور جامعات میں پڑھانا چاہیے

بلوچی ادب اور زبان کو سکولوں اور جامعات میں پڑھانا چاہیے

زاہدان (عبدالحمید ڈاٹ نیٹ) زاہدان کی جامع مسجد مکی میں نعت رسول اللہ ﷺ کے حوالے سے منعقد ہونے والی بلوچی زبان میں مجلس شعر کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے کہا بلوچی ادب پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اتوار نو دسمبر کی رات کو خطاب کرتے ہوئے ’درین رسول/پیارے رسولﷺ‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی محفل کے شرکا کو انہوں نے مشورت دی بلوچی زبان اور ادب پر بڑے پیمانے پر محنت کریں۔
انہوں نے کہا: ہم اپنے اشعار سے نبی کریم ﷺ کے فضائل میں کچھ اضافہ نہیں کرتے، دراصل ہم اپنے اشعار و مجالس کو آپﷺ کی یاد سے خوبصورت بناتے ہیں۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے مزید کہا: شعر ایک ذریعہ ہے جس کے صدقے ہم اسلام کا دفاع بھی کرسکیں گے اور نبی کریم ﷺ کی مبارک سنتوں کو بھی شائع کریں گے۔
مولانا عبدالحمید نے آخر میں کہا: بلوچی زبان کے شعرا اور ادیب حضرات باہمی مشورت سے کتابیں لکھیں اور بلوچی ادب و زبان پر مزید کام کریں تاکہ ایسی کتابیں سکولوں اور جامعات میں پڑھائی جائیں۔اس حوالے سے مشورت بہت اہم ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں