ایران: پہلی بار ایک بلوچ خاتون ملک کی سفیر مقرر

ایران: پہلی بار ایک بلوچ خاتون ملک کی سفیر مقرر

قصرقند (سنی آن لائن) سنیئر ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری نے اعلان کیا ہے ’حمیرا ریکی‘ برونائی میں ایران کی سفیر مقرر ہوچکی ہیں۔
حمیرا ریکی ایرانی بلوچستان کے ڈسٹرکٹ قصرقند کی گورنر ہیں جنہیں ایران میں پہلی خاتون گورنر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
43 سالہ بلوچ خاتون کا تعلق ایران کی سنی برادری سے ہے جو اس سے پہلے متعدد ضلعی عہدوں پر اپنی خدمات پیش کرچکی ہیں۔
ڈاکٹر حسن روحانی کی حکومت کی کامیابی میں سنی برادری نے نمایاں کردار ادا کیا جس کے صلے میں اب تک سنی برادری سے دو سفیر مقرر ہوچکے ہیں جبکہ بعض وزرا اور صوبائی گورنروں کے نائبین اور مشیروں کا تعلق بھی سنی برادری سے ہے۔
ایرانی اہل سنت کے رہ نما اپنے جائز حقوق کی شکایت کرتے چلے آرہے ہیں۔ ایران کی کل آبادی کی بیس فیصد کا تعلق اہل سنت سے ہے جو حنفی اور شافعی ہیں۔
ملیشیا کے قریب واقع ہونے والے ملک برونائی کا سرکاری دین اسلام ہے جہاں اکثر مسلمان ہی رہتے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں