شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید:

بدامنی پھیلانا عوام کے مفادات کے خلاف اور دشمنوں کے مفاد میں ہے

بدامنی پھیلانا عوام کے مفادات کے خلاف اور دشمنوں کے مفاد میں ہے

زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت نے چابہار پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے صوبے میں ہرقسم کی بدامنی پھیلانے کو عوام کے مفادات کے خلاف اور دشمنوں کو ان کے مقاصد تک پہنچانے کی کوشش قرار دی۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی آفیشل ویب سائٹ نے ان کے سات دسمبر دوہزار اٹھارہ کے خطبہ جمعہ کی رپورٹ شائع کی جس میں ان کے حوالے سے آیاہے: گزشتہ روز چابہار میں ایک المناک اور ناگوار حادثہ پیش آیا۔ ایک خودکش حملہ آور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی کوشش کررہا تھاجو ناکام ہوا۔
انہوں نے مزید کہا: اس بزدلانہ حملے میں پولیس کے دو اہلکار شہید ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں عام شہریوں کی اکثریت ہے۔ اللہ تعالی ان کے پسماندگان کو اجر و صبر نصیب فرمائے اور زخمیوں کو شفائے عاجل و کامل عطا فرمائے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے کہا: ہم اس حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ صوبے کا امن محفوظ رہنا چاہیے۔ یہاں بدامنی نہیں ہونی چاہیے جو عوام کے خلاف اور دشمنوں کے مفادات کے عین مطابق ہے۔
مولانا عبدالحمید نے سب کو برداشت کا مظاہرہ کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا: موجودہ حالات میں برداشت دکھانا اور حالات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اگر کوئی مشکل ہے یا کسی کا کوئی مطالبہ ہے، وہ اپنے مطالبات قانونی ،بین الاقوامی اور درست طریقے سے پیش کرے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں