زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے مرکز زاہدان سے تعلق رکھنے والے حاجی امید شہ بخش (سمالزی) بیماری کی وجہ سے جمعہ بیس نومبر کی صبح انتقال کرگئے۔
حاجی امید کا تعلق سمالزی قبیلے کے ممتاز رہ نماؤں میں ہوتا ہے جو خیرخواہی اور مصالحت پسندی میں معروف تھے۔ موصوف پر علمائے کرام کا اعتماد تھا اور انہوں نے متعدد مسائل حل کرانے میں کلیدی کردار ادا کیاہے۔
مرحوم نے دوہزار چودہ میں چار ایرانی بارڈر گارڈرز کی رہائی میں کردار ادا کیا تھا۔
ان کی نماز جنازہ شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی امامت میں زاہدان کے مضافاتی علاقہ سرجنگل میں ادا کی گئی جہاں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
آپ کی رائے