انڈیا: ٹرین حادثے میں ساٹھ ہلاک

انڈیا: ٹرین حادثے میں ساٹھ ہلاک
india_trainمغربی بنگال(بی بی سی) ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے ویربھوم ضلع میں دو ٹرینوں کے ٹکراجانے سے کم از کم پچاس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں بی بی سی کے نامہ نگار امیتابھ بھٹاسالی نے بتایا ہے کہ ابھی تک ساٹھ لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔
زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ستر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ریلوے کی مرکزی وزیر ممتا بینرجی جائے وقوع کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔ ریلوے نے حادثے کی تفتیش کے احکامات دے دیئے ہیں۔
یہ واقعہ پیرکو صبح ایک بج کر پچپن منٹ پر اس وقت پیش آیا جب بھاگلپور رانچی وناچل ایکسپریس سائنتھیا سٹیشن پر کھڑی تھی اور تبھی پیچھے سے آرہی اتربنگا ایکسپریس اس سے آکر ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں ایک ٹرین کے تین ڈبے بری طرح تباہ ہوگئے ہیں اور ایک ڈبہ سٹیشن کے اووبرج پر جا ٹکرایا۔
ٹرین کا جو ڈبہ اووبرج پر جا کر ٹکرایا تھا اس میں ڈبے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ویربھومی ضلع کے ضلع مجسٹریٹ سومتر موہن نے بی بی سی کو بتایا ‘ لاشوں کو نکالنے اور راحت کاکام تقریبا ختم ہوگیا ہے اور اب سارا دھیان زخمیوں پر ہے’۔
ابھی تک حادثے کی وجوہات کے بارے میں نہیں معلوم ہوا ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ غلط سگنل دیئے جانے کی وجہہ سے حادثہ ہوسکتا ہے۔
ہندوستان میں ٹرین حادثے عام ہیں۔ گزشتہ دو ماہ میں دو بڑے ٹرین حادثے ہوئے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں