بغداد: القاعدہ مخالف خصوصی ملیشیا پر خودکش حملہ، 45 ہلاک، 41 زخمی

بغداد: القاعدہ مخالف خصوصی ملیشیا پر خودکش حملہ، 45 ہلاک، 41 زخمی
iraq-sahwatبغداد (اے پی پی،اے ایف پی)عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں القاعدہ مخالف ملیشیا کی خصوصی فورس کے اہلکاروں پر خودکش کار بم حملے میں 45اہلکار ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے ہیں،بعض شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ہلاک شدگان کا تعلق امریکا کی طرف سے قائم کی گئی فوج کی خصوصی تنظیم ”وطن کے بیٹے“ سے ہے جن کی کارروائیوں کاخصوصی ہدف القاعدہ اور امریکا مخالف مزاحمتی گروہ ہیں۔

حملہ آور نے اینٹی القاعدہ اسپیشل ملیشیا کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایاجب وہ تنخواہ کے انتظار میں قطارمیں کھڑے تھے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عراقی فوجی بھی شامل ہیں۔زخمیوں وہلاک شدگان کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے۔
عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی پولیس حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بغداد کے علاقے ادوانیاں میں سرکاری ملیشیاء کے اہلکار قطار میں کھڑے تنخواہیں وصول کر رہے تھے کہ ایک شخص نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جسکے نتیجے میں پینتالیس افراد ہلاک اور اکتالیس زخمی ہوگئے ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں