قندھار (ایجنسیاں) افغان پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں تیس سکیورٹی محافظ ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں جبکہ متعدد کو حملہ آور یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے ہیں۔
واشنگٹن(ايجنسياں) امریکہ دس میں چھ امریکی افغان جنگ کے مخالف ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹن نے ایک پول کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت کو افغانستان کا کوئی حل دکھائی نہیں دے رہا۔
زاہدان (سنی آن لائن) خطیب اہل سنت زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے پاکستان کے متاثرین سیلاب سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی سنی برادری سے فوری امداد اپیل کی ہے۔
جدہ(خبررساں ادارے) اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ۔او آئی سی کے مستقل ارکان کا ہنگامی اجلاس تنظیم کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین اوگلو کی اپیل پر جدہ میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پاکستانی سفیرعمرخان شیرزئی […]
دادو،مظفرگڑھ،خیرپور،پنوعاقل(ایجنسیاں)سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، جیکب آباد،شہدادکوٹ اورقبوسعید خان سمیت سیکڑوں دیہات خالی ہونے کے بعد متاثرین کراچی سمیت مختلف شہروں کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں ،بدھ کومزید 2ہزارافرادکراچی پہنچے ہیں،کئی علاقوں میں ہزاروں افراد امدادکے منتظرہیں،دادوکے علاقے آمری اورچھچھروڈا زیرآب آگئے ہیں جبکہ مظفرگڑھ کے شہرسلطان میں بھی سیلابی […]
واشنگٹن(ايجنسياں) امریکی افواج کا آخری جنگجو دستہ سات سال عراق میں تعیناتی کے بعد انخلا کرگیا، جب کہ عراق سے تمام افواج کا انخلا اگلے سال کے اختتام تک ہو جائے گا۔
اسلام آباد (جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کے جاگیرداروں اور رہنماؤں کے اثاثے بچانے کیلئے سیلابی پانی کا رخ بلوچستان کی طرف موڑنے پر جہاں حکومت بلوچستان اور اہم سیاسی رہنماؤں کی طرف سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پرالزامات لگائے جارہے ہیں وہاں پیپلز پارٹی کے اندر بھی شدید جنگ چھڑ گئی ہے۔
سرینگر (آئی این پی + آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ایک اور بے گناہ شہری زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگیا جس کے بعد 11جون سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 60 ہوگئی ، احتجاجی جلوسوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں بیسیوں […]
سکھر(جنگ نیوز) دریائے سندھ میں آنے والے سیلاب نے سندھ بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔شہدادکوٹ کے قریب کیرتھر کینال میں سیلاب کا دباؤ بڑھنے کے بعد گڑنگ ریگیولیٹر کے دروازے ٹوٹ گئے ہیں جبکہ سیلابی ریلے نے جیکب آباد میں کیر تھر کینال کارخ بدل گیا ہے اورپانی الٹا بہہ رہاہے۔
بغداد(خبررساں ادارے) عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم 59زیر تربیت عراقی فوجی ہلاک جب کے سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔