سرینگر(رائٹرز/اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے نمازیوں پر فائرنگ کر کے ایک کم سن بچے کو شہید جبکہ ایک خاتون کوشدید زخمی کر دیا۔سری نگر میں بھارتی فوج نے کشمیری مظاہرین پر فائرنگ کرکے5نوجوان شہید اور متعدد زخمی کردئیے۔
بولان(جنگ نیوز) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے آب گم میں نامعلوم افراد نے مسافر کوچ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10مسافر ہلاک ہوگئے، وزیراعلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
لندن(سینٹرل مانیٹرنگ) ایک صدی سے زائد عرصے سے لندن کے جنوب مشرق میں قائم بگ بین ٹاور کی گھڑی کو دنیا بھر میں وقت کے حساب سے معیارمقرر رکھا گیاہے۔بگ بین کے گرینوچ وقت کی برتری اب اختتام پذیر ہونے جارہی ہے کیونکہ مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ میں دنیا کے سب سے بڑے کلاک […]
برلن (ايكنا) جرمنی كا ٹی وی چينل مسلمان قارئين كے لئے رمضان المبارك كی مناسبت سے پروگرام نشر كرے گا۔
قاہرہ(العربیہ) مصر کی جامعہ الازھر نے امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع چرچ کے پادری کی طرف سے نائن الیون کے دہشت گردی کے واقعات کی یاد میں قرآن پاک کے نسخے نذرآٓتش کرنے کے مطالبے کی شدید مذمت کی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس(ایجنسیاں) اسرائیل کی مسلح افواج کے سربراہ گابی اشکنزئی نے غزہ جانے والے امدادی بحری جہازوں پرسوار نہتے امدادی کارکنوں پراپنے فوجیوں کی سیدھی فائرنگ کا دفاع کرتے ہوئے اسے درست قراردیا ہے جس کے نتیجے میں نوترک کارکنان شہید ہوگئے تھے۔
مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) مقبوضہ بیت المقدس کے وسطی علاقے میں میونسپل انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے مسلمانوں کی 200 قبریں مسمار کر دیں۔
اسلام آباد/كابل (جنگ نیوز) پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کی معطل ہو جانے والی سپلائی جلد بحال نہیں ہو سکے گی۔ یہ بات بدھ کے روز معلوم ہوئی ہے۔
دبئی(العربيہ.نیٹ) عالم عرب اور اسلامی دنیا کے متعدد ممالک میں بدھ کے روز سے رمضان المبارک کا آغاز ہو رہا ہے۔ خلیجی ریاستوں میں سلطنت آف عمان واحد ملک ہے کہ جہاں عدم روِیت ہلال کے باعث جمعرات کو پہلا روزہ ہو گا۔
دمشق(مرکزاطلاعات فلسطین) اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل سے امن مذاکرات کو”فضول اور بے کار مشق” قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے. خالد مشعل کا کہنا ہے کہ فلسطین ہماری سرزمین ہے جس پر صہیونی دشمن کا کوئی حق نہیں. […]