واشنگٹن(ايجنسياں) امریکی افواج کا آخری جنگجو دستہ سات سال عراق میں تعیناتی کے بعد انخلا کرگیا، جب کہ عراق سے تمام افواج کا انخلا اگلے سال کے اختتام تک ہو جائے گا۔
اسلام آباد (جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کے جاگیرداروں اور رہنماؤں کے اثاثے بچانے کیلئے سیلابی پانی کا رخ بلوچستان کی طرف موڑنے پر جہاں حکومت بلوچستان اور اہم سیاسی رہنماؤں کی طرف سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پرالزامات لگائے جارہے ہیں وہاں پیپلز پارٹی کے اندر بھی شدید جنگ چھڑ گئی ہے۔
سرینگر (آئی این پی + آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ایک اور بے گناہ شہری زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگیا جس کے بعد 11جون سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 60 ہوگئی ، احتجاجی جلوسوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں بیسیوں […]
سکھر(جنگ نیوز) دریائے سندھ میں آنے والے سیلاب نے سندھ بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔شہدادکوٹ کے قریب کیرتھر کینال میں سیلاب کا دباؤ بڑھنے کے بعد گڑنگ ریگیولیٹر کے دروازے ٹوٹ گئے ہیں جبکہ سیلابی ریلے نے جیکب آباد میں کیر تھر کینال کارخ بدل گیا ہے اورپانی الٹا بہہ رہاہے۔
بغداد(خبررساں ادارے) عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم 59زیر تربیت عراقی فوجی ہلاک جب کے سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
كابل(ايجنسياں) مشرقی افغانستان میں منگل کے روز مختلف بم دھماکوں میں حکام کے مطابق دو نیٹوفوجی اور دو افغان شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
کراچی(جنگ نیوز) ملک بھر کے مختلف مکاتب فکر کے علماء نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے کروڑوں افراد شدید متاثر ہوئے ہیں، رمضان المبارک میں ان مسلمان بھائیوں کے پاس سحر اور افطار کیلئے کچھ نہیں ، لہٰذا عمرہ پر جانے والے حضرات بہتر ہے کہ ان متاثرین کی مدد کریں، عمرے […]
اسلام آباد (بى بى سى) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئے سیلاب کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور عالمی برادری کو پاکستان کی مدد اسی مناسبت ہی سے کرنی ہو گی۔ یہ بات انہوں نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس […]
بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر سرینگرمیں اتوار کی صبح بھارتی یوم آزادی کی تقریب پر جھنڈا لہرانے کے دوران وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی طرف ایک نوجوان نے جوتا پھینکا اور آزادی کا نعرہ لگایا۔
انقرہ(ثناءنیوز ) ترکی میں سیاستدانوں، مختلف حلقوں کی سرکردہ شخصیات اور غیر ملکی سفرا کو دی گئی چوتھی سالانہ افطار پارٹی کے موقع پر حکام نے انقرہ میں اسرائیلی سفیر کو مدعو کرنے سے انکار کر دیا، اس موقع پر ترک وزیر اعظم نے ایک بار پھر اسرائیل سے فریڈم فلوٹیلا پر جارحیت کی معافی […]