مکہ : دُنیا کا سب سے بڑا گھڑیال رمضان المبارک سے کام شروع کر دے گا

مکہ : دُنیا کا سب سے بڑا گھڑیال رمضان المبارک سے کام شروع کر دے گا

جدہ(جنگ نیوز) دُنیا بھر کے مسلمان اس سال رمضان المبارک سے اپنی گھڑیوں کو مکہ اسٹینڈرڈ وقت کے مطابق سیٹ کرسکیں گے ۔
حرم شریف میں باب عبد العزیز کے سامنے ٹاور پر نصب دُنیا کا سب سے بڑا گھڑیال اپنا تجرباتی دور مکمل کر کے رمضان المبارک۱۴۳۲ھء سے کام شروع کر دے گا۔ یہ گھڑیال لندن کے مشہور بگ بین سے قطر میں چھ گنا بڑا ہے ۔
مکہ مکرمہ ٹائم گرین وچ مین ٹائم کے متبادل کے طور پر استعمال ہو سکے گا اور بیرون مکہ سے آنے والے ۱۷ کلو میٹر دور سے مکہ ٹائم کا نظارہ کر سکینگے۔
2008ء ء میں دوحہ میں ایک کانفرنس میں مسلم علماء اور اسکالرز نے مکہ مکرمہ اسٹینڈرڈ ٹائم کو استعمال کرنے کے سائنسی دلائل پیش کرتے ہوئے کہا تھاکیونکہ کہ مکہ ٹایم صحیح گلوبل مریڈین ہے اور مکہ مکرمہ دُنیا کا بھی مرکز ہے جبکہ گرین وچ ٹائم کو مغرب نے 1884ءء میں جبری مسلط کیا تھا۔معتمرین اور زائرین نے اس مکہ گھڑی کی تنصیب پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت خادم حرمین شریفین کا شکریہ اداکیا ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں