کراچی میں سیاسی تصادم،10ہلاک

کراچی میں سیاسی تصادم،10ہلاک

کراچی(خبرایجنسیاں) پاکستان کے جنوبی شہر اور صنعتی شہ رگ کراچی کے علاقے  لانڈھی اور  ملیر کھوکھراپار میں دوگرپوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ دو سیاسی جماعتوں کے درمیان آج صبح شروع ہوا جس سے علاقے میں شدید خوف وحراس پھیل گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے دو کی لاشیں سندھ گورنمنٹ جب کہ ایک شخص کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ہے، اسپتال پہنچائی جانے والی لاشوں کی شناخت اکبر،ندیم اور شاہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے سندھ اسمبلی میں کہا ہے کہ کراچی میں امن قائم کرنے میں کچھ وقت لگےگا اور اس کے لیے تمام جماعتوں کا تعاون درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے وزیر داخلہ بننے کے بعد سے ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے اور عہدہ سنبھالنے کے بعد سے77 افراد کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملیر میں امن قائم کرنے کے لیے پولیس کو روانہ کر دیا ہے۔
ملیر کی صورتحال پر سینیٹر بابر غوری نے کہا کہ ملیر میں ایم کیو ایم کے تین کارکنوں کو قتل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کیسی مفاہمتی پالیسی ہے جس میں ہمارے کارکنوں کو نشاننہ بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملیر میں دونوں سیاسی جماعتوں کے مسلح کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے کے دفاتر پر قبضوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ فائرنگ کی وجہ سے دفاتر کو جانے والے افراد اور دفاتر سے واپس گھروں میں جانے والے افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
دوسری جانب سے پولیس یا رینجرز کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ایکشن سامنے نہیں آیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے پولیس اور رینجر کھوکھرا پار سے میلوں دور لیاقت مارکیٹ کے علاقے میں موجود ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں