ملاعمر کی ہلاکت کی خبریں جھوٹی ہیں،طالبان

ملاعمر کی ہلاکت کی خبریں جھوٹی ہیں،طالبان

کابل(خبرایجنسیاں) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد و دیگر طالبان رہنماؤں کے موبائل فونز سے صحافیوں کو پیغام موصول ہوا ہے کہ افغانستان کے سابق سربراہ اور طالبان رہنما ملا عمر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ افغانستان کے ایک ٹی وی چینلز طلوع ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاعمر افغانستان میں ہی ہلاک ہوگئے ہیں تاہم طالبان نے کہا ہے کہ ان کے موبائل فونز کو ہیک کرکے اس قسم کے جھوٹے پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب سے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ملا عمر کی ہلاکت کی خبروں کی تردید کی اور کہا ہے کہ صحافیوں کو ان کے نام سے بھیجا جانے والا پیغام جھوٹا ہے جس کی وجہ ان کے فون کا ہیک ہونا ہے۔
واضح رہے آج صبح صحافیوں کو ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے صحافیوں کو موبائل فونز پر یہ پیغام موصول ہوا تھا کہ “امیرالمومنین ملا عمر اس دنیا میں نہیں رہے ہیں”
طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں