كابل(خبررساں ادارے) جمعرات کو طالبان نے دعوٰی کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے والے جنگجو زندہ ہیں۔ طالبان کے ایک ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امریکی بیان ’سچ پر مبنی نہیں‘ ہے۔
میران شاہ (جسارت) شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 16 افغان عسکریت پسندوں سمیت 25 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
دمشق(ايجنسياں) شامی سکیورٹی فورسز کی پُرامن مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کارروائیوں پر احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب، کویت اور بحرین نے دمشق میں متعین اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے جبکہ شام کی صورت حال پر غور کے لیے خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا 14 اگست کو اجلاس طلب کر لیا […]
لندن(بى بى سى) برطانوی دارالحکومت لندن میں سنیچر سے شروع ہونے والے فسادات کا سلسلہ جاری ہے اور اب شہر کے متعدد علاقے اس کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق فسادات کے دوران اب تک تین سو چونتیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان میں سے انہتر افراد پر […]
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) لیبیا میں کرنل مُعمر قذافی کے خلاف بر سر جنگ باغیوں کی عبوری انقلابی کونسل نے بتایا ہے کہ کونسل کی زیر نگرانی قائم عبوری حکومت سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ نیز کابینہ کے استعفے کے ساتھ کئی سرکردہ عہدیداروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
دمشق(العربیہ ڈاٹ نیٹ) شام سے انسانی حقوق کے کارکنوں نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کو علی الصباح ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے شامی فوج نے دیر الزور شہر پر چڑھائی کر دی۔ توپخانے کے کور فائر میں کی جانے والی پیش قدمی سے شہر کی مساجد سے بلند ہونے والی آذان […]
کابل(ايجنسياں) مشرقی افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 7 افغان اور 31 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔
دمشق(العربیہ ڈاٹ نیٹ) شام کے صدر بشار الاسد کی طرف سےاختلافِ رائے کےخلاف بڑھتی ہوئی تشدد کی کارروائیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عام شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال اور انسانی حقوق کی وسیع تر خلاف ورزیاں کرنے پر شامی حکومت کی مذمت کی ہے۔
کابل(خبررساں ادارے) افغانستان کے صوبہ قندوز میں کار بم دھماکے میں صوبائی انٹیلی جنس چیف ہلاک اور تین شہری زخمی ہوگئے۔ ادھر نیٹونے گزشتہ روز تشدد کے واقعات میں زخمی اپنے تین اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
قاہرہ(ايجنسياں) مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو پنجرے میں رکھ کر عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کیا۔ سابق صدر پر مظاہرین کو ہلاک کرنے اور اپنے دور حکومت میں بدعنوانی کے الزامات ہیں جس کے تحت انھیں سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔