قاہرہ(بى بى سى) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ چھٹے روز میں داخل ہوگیا ہے اور فوجی حکمرانوں کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔
بنغازی(العربیہ) لیبیا میں مقتول صدر کرنل قذافی کے خلاف ایک خونی انقلاب سے گذرنے والے عوام اپنے “نجات دہندہ” انقلابیوں کی قائم کردہ نئی عبوری کونسل سے بھی مطمئن نہیں۔ “انقلاب کی کوکھ” تصور کیے جانے والے باغیوں کے مرکزی شہر “بنغازی” میں بدھ کو عبوری حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں […]
سڈنی(ايجنسياں) ملائیشیا کی ایک عدالت نے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو جنگی جرائم کا مجرم قرار دیدیا۔
رياض(بى بى سى) یمن کے صدر علی عبداللہ صالح نے اپنے اقتدار کے خلاف نو ماہ سے جاری احتجاج کے بعد ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت وہ اپنے اختیارات نائب صدر کو منتقل کردیں گے۔
قاہرہ(بى بى سى) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جن میں اب تک کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
طرالبلس(العربیہ) طرابلس سے “العربیہ” کی نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ اتوار کے روز انقلابیوں نے معمر القذافی دور کے انٹلیجنس چیف کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں لیبیا کے جنوبی علاقے سبھا کے علاقے القیرہ سے حراست میں لیا گیا۔
كابل(ايجنسياں) افغانستان میں ایک ہزار کے لگ بھگ افراد نے ملک میں امریکی فوج کے دو ہزار چودہ کے بعد قیام کے مجوزہ منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین جن میں زیادہ تعداد طلبا کی تھی نے مرکزی شاہراہ بند کر دی۔
اسلام آباد(بى بى سى) پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف سمیت بلوچ رہنما اکبر بگٹی کے قتل کے دوسرے ملزمان کے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
طرابلس(العربیہ ڈاٹ نیٹ) لیبیا کی عبوری قومی کونسل (این ٹی سی) کے ایک عہدے دار نے اطلاع دی ہے کہ سابق مقتول صدر کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو ملک کے جنوبی علاقے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
كابل(بى بى سى) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے جنوبی مغربی علاقے میں بین القوامی فوج کی جانب سے رات کے وقت کیے گئے ایک حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔