پہلے پاکستان کی خود مختاری دیکھیں گے پھربون کانفرنس، گیلانی

پہلے پاکستان کی خود مختاری دیکھیں گے پھربون کانفرنس، گیلانی

کراچی(جنگ نیوز) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہناہے کہ شمسی ایئر بیس خالی کرانے کیلئے گیارہ دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، ہم پہلے پہلے پاکستان کی خود مختاری دیکھیں گے پھربون کانفرنس۔
ایکسپوسینٹر کراچی میں یو اے ای 2011 ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پاکستان کو اپنی سلامتی اور خود مختاری عزیز ہے شمسی ایئر بیس خالی کرنے کیلئے گیارہ دسمبر کی ڈیڈ لائن کاخط لکھ دیاگیا ہے، وزیراعظم نے بتایا کہ بون کانفرنس میں شرکت کے لئے افغان صدرحامد کرزئی نے فون کرکے کہاکہ کانفرنس افغانستان کے لئے ہورہی ہے پاکستان کی شرکت کے بغیر کانفرنس ادھوری ہوگی۔
وزیرا عظم نے بتایا کہ افغان صدر کوآگاہ کر دیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے اس لئے ہم بون کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے ۔ وزیراعظم گیلانی نے بتایا کہ افغان صدرکا کہناتھا کہ حملہ نیٹو اور امریکانے کیاہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں