نصیرآباد(ايجنسياں) بلوچستان کے علاقے مٹھڑی میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیٹو کے 29آئل ٹینکرز تباہ ہوگئے۔ جبکہ آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا۔ حملے میں لیویز فورسز کے دواہلکار بھی زخمی ہوئے۔
کابل(جنگ نیوز) افغانستان میں مزاحمت کاروں نے حملہ کرکے اٹلی کے چار فوجیوں کو ہلاک کردیا۔اطالوی وزارت دفاع کے مطابق مغربی صوبے فرح کی وادی گلستان میں مزاحمت کاروں نے اطالوی فوجیوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک مشن سے واپس لوٹ رہے تھے ۔
زاہدان(سنی آن لائن) ایرانی اہل سنت کے سب سے بڑے دینی وعلمی مرکز دارالعلوم زاہدان، بلوچستان میں صحیح بخاری شریف کی پہلی حدیث کی قرائت سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا۔
پیرس(ایجنسیاں) فرانس کے جنوبی علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں سے تین کو مبینہ طور افغانستان میں جنگ کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے کے شُبے میں پکڑا گیا ہے۔
کوئٹہ(بی بی سی) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب نیٹو سپلائی کے آئل ٹینکرز پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم دس ٹینکرز تباہ ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی بھی ہوا ہے۔
کراچی(خبررساں ادارے) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ اوردیگرمختلف واقعات میں جامعہ بنوریہ العالمیہ کے استادالحدیث مولاناامین سمیت 8افرادجاں بحق ہوگئے، مولاناامین چندروزقبل ہی وطن واپس لوٹے تھے۔
رام اللہ (ایجنسیاں) فلسطینی سر زمین میں بسائے گئے انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے ایک گاٶں میں ایک مسجد کو نذر آتش کر دیا ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کے متعدد نسخے شہید ہو گئے ہیں۔
كابل(ایجنسیاں) افغان صدر حامد کرزئی نے اتوار کے روز بلیک واٹر سمیت آٹھ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ ان پر عاید پابندی کا اطلاق اس سال کے آخر میں ہو گا۔
اسلام آباد(بى بى سى) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے سہالہ کے قریب حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کے آئل ٹینکرز پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش کو آیا ہے۔
تفتان+دالبندین(جنگ نیوز)پاک ایران سرحد کھولنے کیلئے ایرانی حکام سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ایرانی حکام نے اس گیٹ کو کھولنے کیلئے پرانے ٹرانزٹ گیٹ کو کھولنے سے مشروط کیا ہے.