ملائشین حکمران 56سالہ اقتدار برقرار رکھنے میں کامیاب

ملائشین حکمران 56سالہ اقتدار برقرار رکھنے میں کامیاب

ملائیشیا میں 56 سال سے حکمرانی کرنے والے اتحاد “نیشنل فرنٹ” نے  پارلیمانی انتخابات میں ایک بار پھر واضح  کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ملائیشیا کے الیکشن کمیشن نے باضابطہ طور پر انتخابات میںحکمران اتحاد کی فتح کا اعلان کردیا ہے تاہم اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نجیب رزاق کی سربراہی میں حکومتی اتحاد “نیشنل فرنٹ” نے پارلیمنٹ کی کل 222 میں سے 133 نشستیں حاصل کی  ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 13 ملین رجسٹرڈ ووٹروں میں سے 80 فیصد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

سابق نائب وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم نے انتخابی نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے نیشنل فرنٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے انتخابات سے قبل اور اس کے دوران دھاندلی کی۔

خیال رہے کہ 1957ء میں ملائشیا کی آزادی کے بعد سے اب تک حزب اختلاف برسراقتدار آنے میں کامیاب نہیں ہوسکی،اس بار اپوزیشن کے اقتدار میں آنے کے امکانات ظاہر کیے جارہے تھے تاہم سیاسی پنڈتوں کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے اور حکمران اتحاد نے ایک بار پھر واضح برتری حاصل کرلی۔

خبررساں ادارے


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں