ملائیشیا: غیرمسلم خدا کےلیےلفظ ”اللہ“استعمال نہیں کرسکتے

ملائیشیا: غیرمسلم خدا کےلیےلفظ ”اللہ“استعمال نہیں کرسکتے

 ملائیشیا میں ایک عدالت نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ غیر مسلم خدا کے لیے لفظ ” اللہ“ استعمال نہیں کر سکتے ۔

اپیل عدالت نے کہا ہے کہ غیر مسلموں کو لفظ ” اللہ“ کے استعمال کی اجازت دینے سے معاشرے میں انتشار پھیل سکتا ہے ۔

عیسائیوں نے کہا ہے کہ وہ ملائے زبان میں یہ لفظ عرصے سے استعمال کرتے آ رہے ہیں اور یہ فیصلہ ان کے حقوق کا استحصال ہے۔2009ءمیں ملائیشیا کی ہی ایک ذیلی عدالت نے اس لفظ کے استعمال کی اجازت دی تھی جس کے بعد ملک میں مذہبی کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا اور کئی گرجا گھروں اور مساجد پر حملے بھی کیے گئے تھے ۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب ملائیشیا کی حکومت نے کہا تھا کہ کیتھولک عیسائیوں کا ایک ملائے زبان کا اخبار عیسائیوں کے خدا کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے اللہ کا لفظ استعمال نہیں کر سکتا۔اس پر اخبار نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا جہاں سے دسمبر 2009 میں اس کے حق میں فیصلہ ہوا تھا جس کے خلاف حکومت نے اعلیٰ عدالت میں اپیل کر دی تھی ۔

گزشتہ روز اس اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے چیف جج محمد اپاندی نے کہا کہ لفظ اللہ کا استعمال عیسائی مذہب کا بنیادی حصہ نہیں۔

نئی بات 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں