شام کے شہر منبج سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ایک خودکش بمبار نے علاقے میں تعینات امریکی قیادت میں اتحادی فوج پر حملہ کیا ہے۔ برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں دو امریکی فوجیوں سمیت 14 سویلین مارے گئے۔
ممتاز عالم دین، روحانی شخصیت، شیخ القران و حدیث مولانا حمد اللہ جان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، مرحوم کی عمر 105 سال تھی، مرحوم کی نماز جنازہ آج اتوار بعد دوپہر 2 بجے ڈاگئی صوابی میں ادا کی جائے گی۔
فلسطین میں اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018ء کے دوران قابض فوج نے جہاں بڑی عمرکے فلسطینیوں کو حراست میں لیا وہیں کم عمر بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد گرفتار کی گئی۔
افغان طالبان نے 2018 میں ہونے والے خون ریز واقعات سے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 90 فیصد واقعات کی ذمہ داری امریکا اور افغان فورسز پر عائد ہوتی ہے۔
انڈونیشیا میں ہلاکت خیز سونامی نے تباہی مچا دی جس کی زد میں آکر 43 افراد ہلاک جب کہ 600 افراد زخمی ہو گئے۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےوسطی شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘بیت ایل’ چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان پر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں سترہ سالہ لڑکا شہید ہو گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں طالبان جنگجوؤں سے برسرپیکار امریکی فوجی دستوں میں سے 7 ہزار اہلکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
امریکا نے افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کیلیے طالبان آئندہ 6ماہ کیلیے جنگ بندی یقینی بنائیں اور آئندہ اتحادی حکومت کا فعال حصہ بنیں جبکہ طالبان نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا بھی طالبان کے تمام گرفتار قیدیوں کو رہا کرے۔
لبنان کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تین سالہ فلسطینی بچہ علاج کے لیے اخراجات نہ ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔