ایک روح فرسا خبر یہ ابھی سنی کہ ہمارے کراچی میں ایک درندے نے جو اتفاق سے قاری بھی تھا، ایک ۹ سالہ بچے کو وحشیانہ تشدد کر کے شہید کردیا۔۔۔ ہائے ایک معصوم شہید قرآن!
سن ۱۴۳۸ھ-۱۴۳۹ھ کا تعلیمی سال شروع ہوا تو ہر سال کی طرح اس برس بھی مادرِ علمی جامعہ علومِ اسلامیہ بنوری ٹاؤن کے شعبہ درسِ نظامی کے دیگر درجات سمیت، درجہ اولیٰ میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے اپنے علمی سفر کا آغاز کیا،
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے فیصلے کے مطابق پورے ملک میں ’’پیغام مدارس مہم‘‘ کا سلسلہ جاری ہے۔
افغانستان سے امریکی انخلا کے لیے فریم ورک پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکا افغانستان سے اپنی فوجیں نکال سکتا ہے، معاہدے کی جزئیات طے کرنا باقی ہیں۔
سنکیانگ کے اوئیغور مسلمانوں پر یقیناً ایک عرصے سے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن حال ہی میں مغربی میڈیا نے اچانک ان مظالم کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کرنا شروع کردیا ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ستائیسواں سال تھا کہ آفتاب رسالت طلوع ہوا یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے۔
کیا کبھی آپ کسی معروف ڈپارٹمینٹل اسٹور گئے ہیں؟ پوری توجہ اور انہماک کے ساتھ اپنی اشیا ضرورت کی خریداری میں مصروف ہوں، ایسے میں کسی بنت حوا کی آواز سوچ و فکر کا دائرہ اپنی طرف مبذول کراتی ہے۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو بچپن ہی سے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خاص انس اور خلوص تھا اور آپ ﷺ کے حلقہ احباب میں داخل تھے، اکثر تجارت کے سفروں میں بھی ہمراہی کا شرف حاصل ہوتا تھا۔
برما میں مسلمان اقلیت روہنگیا کے خلاف ریاستی بربریت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی المناک صورتحال پر مسلم دنیا میں عوامی اور حکومتی سطح پر بھرپور احتجاج ہوا، تا ہم برما کے ایک چھوٹے ملک ہونے کے باوجود مسلمان ممالک کا احتجاج مؤثر اور عملی اقدام کی شکل اختیار نہ کرسکا۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کو مختلف نعمتوں سے نواز اہے، اس نعمت نوازی میں ایک درجہ کی یکسانیت بھی ہے اور ایک حد تک تفاوت بھی،