سرینگر، فورسز کا مسجد میں گھس کر نمازیوں پر تشدد، ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ ،2 کشمیری شہید

سرینگر، فورسز کا مسجد میں گھس کر نمازیوں پر تشدد، ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ ،2 کشمیری شہید
kashmir-protest سرینگر (ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مسجد میں گھس گئے اور نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ کشتواڑمیں ایک فوجی کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوج نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بڑا آپریشن شروع کر دیا،فائرنگ اور جھڑپوں کے دوران مزید2 کشمیری نوجوان شہید جبکہ جھڑپوں کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی ماراگیا۔

حریت کانفرنس نے صدر اوباما کے دورہ بھارت کے موقع پر احتجاجی مظاہر وں کا اعلان کردیا ہے۔وادی کے متعددمقامات پرسخت کرفیوکے باوجود اتوارکے باوجودبھارت مخالفمظاہروں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔شہید کئے جانے والے دونوں نوجوانوں کی علیحدہ علیحدہ لاشیں ملیں جنہیں گولیاں مار کر شہید کیا گیا ، ان کی عمریں 20 سال تک ہیں وادی میں مکمل ہڑتال۔
مقبوضہ کشمیر کے تین اضلاع بارہمولا ،بانڈی پورہ اور پلہیان میں کرفیو نافذکر کے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہو سکی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ان علاقوں میں کہرام مچ گیا،لوگوں نے بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں