ماسکو: مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ مزید مساجد تعمیر کرنے کا مطالبہ

ماسکو: مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ مزید مساجد تعمیر کرنے کا مطالبہ
russian-mosqueماسکو (اے پی پی) آبادی میں مسلمانوں کے بلند ترین تناسب والے چند یورپی شہروں میں سے ایک ہونے کے باوجود روسی دارالحکومت ماسکو میں صرف چار مساجد موجود ہیں جس کے باعث نمازیوں کی بڑی تعداد کو تیز دھوپ یا بارش کی صورت میں بھی جمعہ کی نماز سڑکوں پر ادا کرنا پڑتی ہے۔

ماسکو کی انتظامیہ کے مطابق ایک کروڑ 5 لاکھ آبادی کے اس شہر میں مسلمانوں کی آبادی 12 لاکھ ہے لیکن ماسکو میں مسلم علماءکی تنظیم کونسل آف مفتیز کے مطابق شہر میں مسلمانوں کی حقیقی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔
ماسکو میں مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا حتیٰ کہ بعض نو آزاد مسلم ریاستوں سے بھی مسلمان ماسکو آ گئے لیکن مقامی مسلمانوں کے مطابق انہیں ماسکو میں نئی مساجد کی تعمیر اور موجودہ مساجد کی توسیع میں غیر مسلموں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے جن میں قوم پرستی کے جذبات سابق سوویت یونین کی تحلیل کے باعث زیادہ شدت سے ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں