جامع مسجدمکی کی تعمیرِنو نئے مرحلے میں، پرانی عمارت پر کام جاری

جامع مسجدمکی کی تعمیرِنو نئے مرحلے میں، پرانی عمارت پر کام جاری
khakbardari-mإِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللّهِ مَنْ آمَنَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلاَةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلاَّ اللّهَ فَعَسَى أُوْلَـئِكَ أَن يَكُونُواْ مِنَ الْمُهْتَدِينَO ]التوبه: 18[
اللہ کی مسجدیں صرف وہی آباد کر سکتا ہے جو اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان لایا اور اس نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی اور اللہ کے سوا (کسی سے) نہ ڈرا۔ سو امید ہے کہ یہی لوگ ہدایت پانے والوں میں ہو جائیں گے.

زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی اہل سنت کی عظیم اور عہدساز مسجد کے تعمیرنو پروگرام نئے مرحلے میں داخل ہوچکاہے۔ چند دنوں سے جامع مسجدمکی کی پرانی عمارت کے مقام پر تعمیراتی کام زور وشور سے جاری ہے۔
یاد رہے زاہدان کے قلب میں واقع اس تاریخی مسجد میں ہزاروں نمازی زاہدان اور آس پاس کے علاقوں سے نمازجمعہ کی ادائیگی کیلیے آتے ہیں۔ مگر اتنی بڑی تعداد کیلیے مسجد کی عمارت ناکافی ہے جس کی وجہ سے نمازی اردگرد کی روڈوں، گلیوں اور مسجد کے ساتھ واقع دارالعلوم زاہدان کے صحن میں سخت سردی اور گرمی کے باوجود نماز پڑھنے پر مجبور ہیں۔ اسی مشکل کی وجہ سے مسجد کے ذمہ داروں نے اس کی عمارت کی توسیع اور منازل میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔
تعمیرنو کا یہ منصوبہ کئی سالوں سے جاری ہے مگر مالی مشکلات کے پیش نظر یہ منصوبہ کبھی تیزی سے اور کبھی سست رفتاری سے جاری رہاہے۔ مسجد کی تعمیرنو کے تمام اخراجات عوام الناس کے مالی تعاون سے پورے کیے جاتے ہیں اور اس پروجیکٹ کیلیے کسی بھی حکومت یا ادارے کا تعاون حاصل نہیں کیا گیا ہے۔ عام مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے اس کارخیر میں حصہ لیکر ثواب دارین حاصل کریں۔

جامع مسجد مکی کی پرانی عمارت پر توسیعی کام کی بعض تصاویرسے منصوبے کا نیا مرحلہ واضح ہے:

khakbardari_m_1
khakbardari_m_2
khakbardari_m_3
khakbardari_m_4
khakbardari_m_5
khakbardari_m_6

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں