شمالی وزیرستان، امریکی جاسوس طیارے کا حملہ، 4 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان، امریکی جاسوس طیارے کا حملہ، 4 افراد ہلاک
drone.nwمیرانشاہ ( اے ایف پی ) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ، ڈرون طیارے نے خدرخیل کے علاقے میں ایک مشتبہ گاڑی پر 4 میزائل فائر کئے جس کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ، مقامی اہلکاروں کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے 40 کلو میٹر دور خدر خیل میں ایک گاڑی کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ حملے میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ امریکا نے ان خبروں کے بعد کہ شدت پسند یورپی شہروں پر ممبئی کی طرز کے حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے اور یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ امریکا ان حملوں کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے۔ تاہم پاکستان نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے دائرے کو بڑھانا کسی طور قابل قبول نہیں ہے اور یہ حملے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں میں مددگار ثابت نہیں ہو رہے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں