پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے دو بسوں کے کم از کم 19 مسافروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام میں ایک مسجد کے باہر ایک حملہ آور بمبار نے بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مصرکی ایک فوج داری عدالت کی جانب سے معزول صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت اخوان المسلمون کے 100 سے زائد کارکنوں اور ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کو سزائے موت سنائے جانے کےایک متنازعہ فیصلے کے بعد قاہرہ نے قطر سے علامہ القرضاوی کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے بحیرہ احمر کے کنارے واقع شہر حدیدہ میں ایک نیول بیس پر بدھ کو بمباری کی ہے۔
سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر ایک خودکش حملے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کے شہر مکہ میں دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
قطر میں ۱۹۵۹ء سے اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے لیے سرگرمِ عمل تنظیم بزمِ اردو قطر نے کراچی سے تشریف لائے معروف شاعر جناب شمس الغنی کے اعزاز میں ۱۰ / اپریل ۲۰۱۵ ء بروز جمعہ کو آٹھ بجے شب مازا ریسٹورینٹ ، دوحہ میں ایک پر وقار خصوصی ادبی نشست […]
سعودی عرب اور اتحادی ممالک کے طیاروں نے یمن میں حوثیوں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 90 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بار پھر نجران شہر کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی جس میں ایک شہری جاں بحق اور بچوں سمیت 4 زخمی ہوگئے جب کہ عرب ٹی وی کے مطابق جاں بحق شخص کا تعلق پاکستان سے ہے۔
مسجد حرام کی توسیع کے لیے جاری عظیم الشان منصوبے کے تیسرے مرحلے پر تیزی سے عمل کے باوجود مسجد حرام کے ستتر دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ ان ستتر دروازوں میں سے چھیالیس دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ اکتیس دروازے جمعہ کے روز نمازیوں کی بڑھی ہوئی تعداد کے پیش نظر کھولے […]