مقبوضہ بیت المقدس : بس میں دھماکا ،20 افراد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس : بس میں دھماکا ،20 افراد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بس میں دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کی اطلاع اور پولیس کے مطابق یہ دھماکا کسی جنگجو کے حملے کا نتیجہ ہوسکتا ہے یا پھر کسی دوسری وجہ سے بس کو آگ لگی ہے۔
اسرائیلی ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی فوٹیج میں دو بسوں سے آگ اور دھواں نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بظاہر ایک بس سے دوسری بس کو آگ لگی ہے۔یہ واقعہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے دیریش ہیبرون میں پیش آیا ہے اور یہ علاقہ اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا آتش زدگی سے زخمیوں میں کوئی ہلاک بھی ہوا ہے یا نہیں۔اسرائیل کی میجن ڈیوڈ ایڈم ایمبولینس سروس کے مطابق اس نے دس زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے اور باقی زخمی دھماکے کی جگہ پر ہی موجود تھے۔
اسرائیلی پولیس کی ایک خاتون ترجمان نے پہلے یہ کہا تھا کہ بس میں دھماکے سے متعلق ایسے اشارے ملے تھے کہ یہ کسی جنگجو کے حملے کے نتیجے میں ہوا ہے لیکن بعد میں نظرثانی شدہ بیان میں ترجمان نے کہا کہ ایک خالی بس کو پہلے آگ لگی تھی۔اس کے بعد دوسری بس بھی اس آگ کی لپیٹ میں آگئی اور اس میں سوار مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ سنہ 2000ء سے 2005ء تک دوسری انتفاضہ تحریک کے دوران فلسطینی اسرائیلی بسوں پر فدائی حملے کرتے رہتے تھے لیکن اس کے بعد سے ایسے حملے کم وبیش ختم ہوچکے ہیں اور اب کم ہی فلسطینی خود کش بمبار اس طرح اسرائیلی بسوں پر خودکش بم حملوں میں کامیاب ہوتے ہیں۔

العربیہ


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں