یمن: معاہدے پر دستخط کے بعد حوثیوں نے جنگ بندی توڑدی

یمن: معاہدے پر دستخط کے بعد حوثیوں نے جنگ بندی توڑدی

یمن کے شہر تعز میں “العربیہ” نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق حوثی اور معزول صدر علی_صالح کی ملیشیاؤں نے ہفتے کے روز جنگ بندی کے اس معاہدے کی صریح خلاف ورزی کی جس پر فائربندی کی نگراں کمیٹی میں شامل تمام فریقوں کے نمائندوں نے دستخط کیے تھے۔
باغی ملیشیاؤں نے تعز شہر کے نزدیک اولڈ ایئرپورٹ کے علاقے میں “بریگیڈ 35” کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کردیا۔ حوثیوں نے شہر کے مشرق میں واقع گورنری صالہ میں اپنے ٹھکانوں سے ثعبات کے علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ جبل صبر کے مشرق میں الشقب کے علاقے میں عوامی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر بھی گولہ باری کی گئی۔
اس سے پہلے تعز میں ذرائع نے “العربیہ” نیوز چینل کو اس امر کی تصدیق کی تھی کہ تعز صوبے میں فائربندی کی نگرانی کرنے والی مقامی کمیٹی تمام فریقوں کے نمائندوں کے ساتھ جنگ بندی کے آغاز اور محاصرہ ختم کرنے پر متفق ہوگئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق تعز شہر کے احاطے میں محاذوں پر جنگ بندی کا اطلاق ہفتے کی دوپہر دو بجے سے ہوجانا تھا۔ اس کے علاوہ مشرق کی طرف سے تعز اور صنعاء کو ملانے والا راستہ جب کہ مغرب کی جانب سے تعز اور الحدیدہ کو ملانے والا راستہ کھولا جانا تھا۔
ذرائع کے مطابق یہ بات بھی طے پائی تھی کہ ہر فریق اپنے پاس موجود قیدیوں اور گرفتار شدگان کے ناموں کی فہرست کمیٹی کو پیش کرے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں