لیبیا کی فوج کے ریٹائرڈ جنرل خلیفہ ہفتار نے بن غازی میں دو روز سے جاری مسلح تصادم کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں سے بن غازی کو چھڑوانے کیلیے اپنی مہم کو تیز کریں گے، یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بن غازی کو مسلح لوگوں سے […]
نائجیریا کے شمال مشرقی گاؤں میں شدت پسند تنظیم ’’بوکو حرام‘‘ کے تازہ حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
نائجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو ابھی تک معلوم نہیں کہ گذشتہ ہفتے 200 سے زیادہ اغوا کی گئیں لڑکیاں کہاں پر ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان کے تیل کے ذخیرے سے مالا مال علاقے بنتيو میں گزشتہ ہفتے باغیوں کے قبضے کے بعد نسلی بنیادوں پر سینکڑوں لوگوں کو مار دیا گیا ہے۔
مراکش کی حکومت نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے ملک بھر کی مساجد کو بجلی کا استعمال 60 فیصد کم کرنے کا حکم دیا ہے۔
لیبیا کی پارلیمان نے تیل سے بھرے ایک ٹینکر کے نیوی کے محاصرے سے نکل جانے کی اطلاعات کے بعد وزیر اعظم علی زیدان کو ان کے عہدے سے معزول کر دیا ہے۔
نائیجیریا میں مسلح افراد کا سکول پر حملہ، زیر تعلیم 59 طلباء کو قتل کر دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے لیبیا کیلیے سفیر طارق متری نے لیبیا کے عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کر کے اس امر پر اتفاق پیدا کیا ہے کہ سیاسی طاقتوں کو تین دن کے اندر سیاسی مسائل حل کرنے کا موقع دیں۔
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئر نائب امیر اور ممتاز عالم دین مولانا ابوالکلام محمد یوسف طویل علالت کے بعد ڈھاکہ جیل میں انتقال کر گئے۔
بنگلہ دیش کی عدالت نے اسلحہ سمگلنگ کیس میں جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمن نظامی سمیت 14 افراد کو سزائے موت سنا دی۔ خیبر ایجنسی کے مطابق اسلحہ سمگلنگ کیس دس سال پرانا ہے۔