کراچی میں جاری بدترین گرمی کی لہر کے دوران آج مزید 15 افراد چل بسے جب کہ گزشتہ 4 روز میں حبس اور لو لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔
اخوان فوبیا کا شکار مصر کی موجودہ فوج نواز حکومت نے اعتدال پسند مذہبی جماعت اخوان المسلمون کی صف اول کی قیادت کو پابند سلاسل کرنے کے بعد اب جماعت کے لٹریچر پر بھی پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لبنان کی ایک مرکزی جیل “رومیہ” میں قیدیوں پر ہولناک تشدد کے انکشاف کے بعد ملک کے سیاسی، مذہبی اور عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سیاسی جماعتوں نے قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کی تحقیقات اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی میں قیامت خیز گرمی نے 180 جانیں لے لیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے۔
افغان پارلیمنٹ پر اجلاس کے دوران طالبان کے حملے کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں باب العامود کے مقام پر اتوار کے روز علی الصباح ایک فلسطینی نوجوان کے چاقو سے حملے میں اسرائیلی بارڈر فورس کا ایک سینیر اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
ان دنوں مصر میں اسلام پسند مذہبی جماعتوں کے زیرحراست رہ نمائوں اور کارکنوں کو جہاں سنگین نوعیت کی سزائیں سنانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں گذشتہ روز قاہرہ کی ایک عدالت میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب ایک ملزم نے مقدمہ کی سماعت کے دوران جج کے سامنے کھلے عام دولت […]
مصر کی مقامی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی جیل توڑنے اور پولیس پر حملوں کے جرم میں سنائی جانے والی موت کی سزا کا حکم برقرار رکھا ہے۔
بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کے ضلع بارامولا کے قصبے سوپور میں پراسرار ہلاکتوں کی تازہ واردات میں پیر کی صبح نامعلوم اسلحہ برداروں نے اعجاز احمد ریشی نامی شہری کو گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسزنے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل لانچروں کی تنصیب روکنے کے لیے یمن کے اندر کئی کلو میٹر پر محیط ممنوعہ فوجی علاقہ قائم کرنے کے بعد سرحدی علاقوں میں امن وامان بحال کر لیا ہے۔