جنوبی ایران کے ممتازعالم دین دارالعلوم زاہدان میں

جنوبی ایران کے ممتازعالم دین دارالعلوم زاہدان میں

ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان کے نامور عالم دین شیخ محمدعلی امینی پانچ جنوری کی شام دارالعلوم زاہدان پہنچے جہاں دو دن قیام کے دوران انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کیا۔

سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق “سلطان العلماء تعلیمی وثقافتی مرکز” کے سربراہ نے اتوار کی شب نمازعشاء کے بعد جامع مسجدمکی میں موجود طلبہ دارالعلوم زاہدان سے اہم خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے بیان کا آغاز سورت المومنون کی ابتدائی آیات کی تلاوت سے کیا۔

شیخ امینی نے کہا: ہرحال میں نماز قائم کرنی چاہیے اور خشوع وخضوع کے ساتھ نماز پڑھنی چاہیے۔ اس کے علاوہ معاشرے میں اخلاقی بے راہ روی کا انسداد شادی کے اسباب فراہم کرنے سے کیا جائے۔ حیا و عفت کی محافظت اسی طریقے سے ممکن ہے۔

انہوں نے مزیدکہا: ہر مسلمان کیلیے ضروری ہے کہ اپنے خالق اور دوسرے لوگوں کے حقوق کا خیال رکھے، اس کے علاوہ دیگر مسلمانوں کیلیے نیک دعا کرنی چاہیے۔

اتوار کی صبح، 6 جنوری 2013ء میں شیخ امینی نے دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کی ایک میٹنگ سے خطاب کیا جہاں حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید بھی موجود تھے۔ انہوں نے دینی و شرعی علوم کی تدریس کو قابل فخر قرار دیا۔

مشرق وسطی میں رونما ہونے والی اسلامی بیداری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شیخ امینی نے کہا: اسلامی بیداری ایک اچھی اور مثبت تغییر ہے۔ امیدہے پوری دنیا سے آمریت کا خاتمہ ہوجائے۔ لہذا علمائے کرام ہمت کرکے ایسے افراد کی تربیت کریں جو مستقبل میں عالم اسلام کی صحیح سیاسی قیادت کرسکیں۔

یاد رہے شیخ محمدعلی امینی سلطان العلماء ادارے کے اہتمام کے علاوہ فتویٰ بورڈ کے ممبر اور جنوبی ایران کے ممتاز عالم دین بهی ہیں۔

 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں