کوئٹہ: وزیراعلیٰ کے قافلے پر خودکش حملہ ناکام، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: وزیراعلیٰ کے قافلے پر خودکش حملہ ناکام، ایک شخص جاں بحق
quetta-attack2کوئٹہ(جنگ نیوز) کوئٹہ میں سریاب روڈ پروزیراعلیٰ بلوچستان کی گاڑی گزرنے کے چندلمحے بعد ایک خودکش حملہ ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پرواقع پھاٹک کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا ، جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،دھماکے کی جگہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کاقافلہ چند لمحے قبل گزرا تھا، تاہم دھماکے سے قافلے میں شامل چند گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، جائے وقوع کو پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے،جبکہ وزیراعلیٰ اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں