ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو گرفتار کرلیا گیا

ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو گرفتار کرلیا گیا
assangeلندن(خبررساں ادارے) دنیا بھر میں تہلکہ خیر انکشافات کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو پولیس اسٹیشن میں طلب کیا گیا تھا اور انہوں نے پولیس کے سامنے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کردیا ۔
لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق جولین اسانج کو یورپین ارسٹ وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جو سویڈن سے جاری کیے گئے تھے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جولین اسانج کولندن میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاجائیگا۔ادھر آسٹریلیا میں ایک گروپ کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کا شہری ہونے کی حیثیت سے جولین اسانج کے حقوق کا تحفظ کیا جائے ۔جولین اسانج پر سویڈن میں اگست 2010 میں خاتون کے ساتھ زیادتی کا الزام ہے ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں