واشنگٹن (جنگ نیوز) افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلوریڈا میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کو جلانے کے منصوبے پر عمل کیا گیا تو اِس کے بیرونِ ملک امریکی فوج پر خطرناک اثرات ہوسکتے ہیں۔
پشاور(بی بی سی) پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے جنوب میں خیبر پختونخواہ کے علاقے لکی مروت میں ایک خود کش حملے میں سولہ افراد ہلاک اور چھیالیس زخمی ہو گئے ہیں۔
كابل(بى بى سى) افغان طالبان نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور افغان حکومت کی جانب سے سابق مجاہدین پر مشتمل صلح کمیشن بنانے پر ردعمل باضابطہ طور پر مشورے کے بعد جاری کیا جائےگا۔
کابل (اے ایف پی) افغانستان میں دو مختلف بم دھماکوں اور جنگجوؤں کی جانب سے نیٹوفورسزپر خود کش حملوں کے نتیجے میں 4اتحادی فوجی اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں،برطانیہ کے سینئر فوجی کمانڈر جنرل سرنک پارکر نے بتایا کہ افغانستان میں انتہائیثابت قدم دشمن کا سامنا ہے۔
کراچی (جنگ نیوز) مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی رفیع عثمانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر سیلاب اور دوسری قسم کی آفات جھنجھوڑنے کیلئے آتی ہیں تاکہ وہ اپنے گناہوں سے توبہ کرے۔ اللہ کا فرمان ہے کہ ”ہم لوگوں کو دُنیا کے اندر چھوٹے عذاب کا مزا چکھاتے ہیں تاکہ لوگ اپنے گناہوں سے […]
ڈبلن(ایجنسیاں) آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں مظاہرین نے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیرکی یادداشتوں پر مبنی سوانح عمری کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں آمد کے موقع پر جوتوں اور انڈوں سے تواضع کر دی ہے۔
واشنگٹن (خبررساں ادارے) بدنام زمانہ امریکی سیکورٹی کمپنی بلیک واٹر نے امریکی حکومت کے ٹھیکوں میں لاکھوں ڈالر حاصل کرنے کی غرض سے 30 سے زائد ذیلی کمپنیوں یا ذیلی اداروں کا ایک جال تیارکرلیا ہے۔
کابل (ایجنسیاں) افغان صدرحامد کرزئی نے طالبان کے ساتھ امن بات چیت کے لیے ایک مذاکراتی کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
دبئی سٹی(سینٹرل مانیٹرنگ)بلند و بالا عمارتوں اور شان دار طرزِ زندگی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور دبئی کی آبادی تیزی سے اسلامی تعلیمات کی طرف راغب ہورہی ہے۔
کوئٹہ (ايجنسياں) گزشتہ روز فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے القدس ریلی دوپہر تین بجے کے قریب جوں ہی میزان چوک کے قریب پہنچی حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد64ہوگئی ہے جبکہ ایک سوبیس افراد زخمی ہیں۔