پاکستان میں القاعدہ کا دوسرا اہم کمانڈر ڈرون حملے میں ہلاک

پاکستان میں القاعدہ کا دوسرا اہم کمانڈر ڈرون حملے میں ہلاک

اسلام آباد(العربیہ) پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع القاعدہ کے دوسرے اہم کمانڈر عطیہ اللہ المصراتی کی ہلاکت کی خبر کی تاحال تصدیق نہیں کر رہے ہیں تاہم دوسرے ذرائع کا دعوی ہے کہ لیبی نژاد القاعدہ کا انتہائی مطلوب کمانڈر بائیس اگست کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوا۔
اس کارروائی میں عطیہ المصراتی کے ہمراہ چار دوسرے مقامی افراد بھی لقمہ اجل بنے۔ ہلاک ہونے والے ان افراد کا تعلق افغان طالبان سے تعاون کرنے والے گل بہادر گروپ سے بتایا جاتا ہے۔
القاعدہ کے کمانڈر عطیہ المصراتی کے سر کی قیمت دس لاکھ امریکی ڈالرز مقرر تھی۔ اس کا حقیقی نام جمال ابراھیم اشتوی ہے۔ ان کا تعلق لیبیا کے شہر مصراتۃ سے ہے اور وہ پاکستان میں القاعدہ کے اہم کمانڈر تھے۔ یاد رہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور ڈاکٹر ایمن الظواہری کو ان کے جانشین مقرر کرنے کے بعد القاعدہ نے اپنے سیکنڈ ان کمان نے نام کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا تھا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں