تہران میں نمازعیدسے متعلق سنی ارکان پارلیمنٹ کے احمدی نژاد کے نام خط

تہران میں نمازعیدسے متعلق سنی ارکان پارلیمنٹ کے احمدی نژاد کے نام خط

تہران(سنی آن لائن)تہران کے صوبائی حکام کی جانب سے اہل سنت برادری کو نمازعید نہ پڑھنے کاحکم دینے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے سنی ممبرز نے ایرانی صدرمحمود احمدی نژاد کوخط لکھ کر اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے۔
تہران میں واقع ’’اصلاح ویب‘‘ نامی سنی ویب پورٹال کے مطابق حال ہی میں تہران کے صوبائی حکام نے سنی ائمہ کرام کو عید الفطر کی ادائیگی سے منع کیا ہے، سنی برادری کی نماز عید پر غیرقانونی پابندی کے بعد ایرانی مجلس شورا (پارلیمنٹ) کے سنی ارکان نے صدر احمدی نژاد کے نام خط لکھ کر انہیں ان اقدامات کے روک تھام اور سنی مسلمانوں کو عید کی ادائیگی میں تعاون فراہم کرنے کے سلسلے میں اقدام اٹھانے کا مشورہ دیاہے۔
مذکورہ خط مجلس تقریب بین المسالک کے سیکریٹری اور مشیرصدر برائے امور اہل سنت کو بھی بھیج دیا گیا ہے جس پر مختلف شہروں کے سنی ممبرز کے دستخط درج ہے۔
یاد رہے تہران میں سنی برادری کی کوئی مسجد نہیں اور انہیں کرایے کے مکانوں میں نماز پڑھنا پڑتاہے۔ گزشتہ سال سے انہیں مکانات میں بھی عیدین و جمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں