بابری مسجد ملکیت کیس: آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کا سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کافیصلہ

بابری مسجد ملکیت کیس: آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کا سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کافیصلہ
babriنئی دہلی (ايجنسياں) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بابری مسجد ملکیت فیصلے کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ لکھنو میں مسلم پرسنل لا بورڈ، سنی سینٹرل وقف بورڈ کے نمائندگان کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ جس میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کے علاوہ مقدمے کے قانونی پہلوﺅں اور دیگر مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اے ایف پی کے مطابق پرسنل لاءبورڈ کے ترجمان ایم اے رحیم قریشی نے لکھنو میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ کے فیصلے میں بہت زیادہ کمزوریاں ہیں۔ اس لئے بھارتی مسلمانوں کا حق ہے کہ وہ فیصلے کو چیلنج کریں۔
بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے وکیل ظفر یاب جیلانی نے کہا کہ یہ ایشو صرف اسی صورت میں حل ہو سکتا ہے کہ مسلمانوں کے دعوے کو برقرار رکھا جائے اور ہم اپنے مؤقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

مزید دیکهیں