اسرائیل کانئی یہودی بستیوں کی تعمیر کا اعلان

اسرائیل کانئی یہودی بستیوں کی تعمیر کا اعلان
palestin-loss-1946-2000واشنگٹن(ايجنسياں) اسرائیل کانئی یہودی بستیوں کی تعمیر کا اعلان کے بعد امریکانے اسرائیل کی جانب سے کی جا نب سے  اس اعلان پرمایوسی کااظہارکیاہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان فلپ کرولے نے میڈیاسے گفت گوکرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں 238نئے گھروں کی تعمیرکے فیصلا مایوسکن ہے۔یہ اقدام فلسطین اوراسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بحالی کے لیے کی جانے والی امریکی کوششوں سے متصادم ہے۔اسی تنا ظر میں حالات  کاجائزہ لیاجارہاہے۔
ادھرفلسطینی مذاکرات کارصاحب اراکات نے نئی یہودی بستیوں کی تعمیرکے اعلان پرشدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل قیام امن کاہرموقع سبوتاژ کرنے پرتلاہواہے۔اورناتنیاہو نے امن کے مقابلے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کوترجیح دی ہے۔
جرمن حکام نے بھی مشرق وسطیٰ امن مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق    برلن ہ میں وزیر خارجہ گیدووسیٹر ویلے نے اسرائیلی ہم منصب اوگڈورلیبر مان نے ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیل مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں اور ان کیلئے کسی قسم کی شرائط عائد نہیں کرنی چاہئے جبکہ فلسطینیوں کا اسرار ہے کہ وہ مذاکرات میں تب حصہ میں لیں گے جب اسرائیل مغربی اردن میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکے گا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں