چلی،تمام 33کان کنوں کو باہر نکال لیا گیا

چلی،تمام 33کان کنوں کو باہر نکال لیا گیا
chile-minesسان جوز(ايجنسياں) چلی کی کان میں دوماہ سے پھنسے ہوئے کان کنوں کا ریسکیو کیپسول کے ذریعے نکالنے کا آپریشن کامیاب رہا اور تمام 33کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے۔

چلی کے کان کنی کے وزیر کا کہنا ہے کہ کان کنوں کے بچاؤ کی مہم توقع سے زیادہ تیز رفتاری سے جاری رہی اور سان جوز کی کان سے تینتیس کان کنوں کو با حفاظت باہر نکالا جا چکا ہے۔کان کنوں کو نکالے جانے کے بعد شہر میں بالخصوص اور چلی کے اکثر مقامات پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور کئی جگہوں پر اب تک کے کامیاب آپریشن پر جشن منایا جا رہا ہے۔
اس خصوصی ریسکیو مشن کے لیے کئی دنوں سے جاری تیاروں کے دوران ایک خصوصی کیپسول جسے فینیکس ٹو کا نام دیا
گیا، تیار کیا گیا تھا جسے زمین میں اتارا جاتا اور ہر بار ایک کان کن اس میں سوار ہو کر سطح تک پہنچتاتھا۔پہلا کان کان گزشتہ شب کے بعد مقامی وقت کے مطابق بارہ بج کر گیارہ منٹ پر کان سے باہر نکالا گیا تھا۔ یہ منظر پوری دنیا میں ٹیلی وژن پر براہِ راست دکھایا گیا۔ چلی کے صدر اور خاتونِ اول تک امدادی کارروائی کی مسلسل نگرانی کر رہے تھے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں