کابل (نیوز ایجنسیاں)افغانستان کے جنوبی صوبے ارزگان میں جمعہ کو ایک کوڑے دان میں نصب بم پھٹنے اور دیگر واقعات میں 6بچے،8نیٹو فوجی اور 3پولیس اہلکاروں سمیت 17افراد ہلاک ہوگئے،ایک پولیس اہلکار نے دو ساتھیوں کوگولی مار کر خودکشی کرلی۔
کوئٹہ(جنگ نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ، مسخ شدہ لاشوں اور لاپتہ افراد کے مسائل ہیں، نواب اکبر بگٹی کا قتل کیا گیا، پیپلز پارٹی کی حکومت بتائے کہ اس نے ان مسائل کے حل کے لئے کیا کیا ہے؟ اوران مسائل کے […]
قاہرہ (بی بی سی) مصر میں استغاثہ نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر حسنی مبارک کو مظاہرین کو ہلاک کرنے کے احکامات جاری کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی جائے۔
کابل(اردو ٹائمز) افغان صدر حامد کرزئی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات ملنے کے بعد بگرام میں امریکی ملٹری جیل کو ایک مہینے کے اندر افغانستان کے کنٹرول میں لینے کا حکم دے دیا۔
دمشق (العربیہ ڈاٹ نیٹ) شام میں صدر بشار الاسد کے جبر کے سائے میں حکومت کے ساتھ جڑے کئی اہم اور سرکردہ عہدیداروں کی جانب سے بغاوت کی تیاریوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب شام میں وزارتِ عُظمیٰ اور وزارتِ دفاع کے “فرسٹ انسپکٹر جنرل” محمود سلیمان الحاج حمد نے اپنے عہدے سے استعفٰی […]
چمن (جنگ نيوز) افغانستان میں جنگ بندی کے حوالے سے طالبان اور امریکا کے درمیان باضابطہ معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد طالبان نے قطر میں اپنا دفتر کھولنے کی تصدیق کردی ہے ، ملا عمر نے طالبان سپریم کونسل سے مشاورت مکمل کرلی ،جبکہ طالبان کے چوٹی کے رہنما جلد گوانتانامو سے […]
حیدرآباد (جنگ نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر عالمی شہرت یافتہ بلے باز محمد یوسف 15روزہ تبلیغی دورے پر حیدرآباد پہنچ گئے۔
استنبول (مرکز اطلاعات فلسطین) ترکی میں موجود فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ تین سال قبل اسرائیل کی جانب غزہ پر مسلط کی گئی 23 روزہ جنگ کا مقصد منتخب فلسطینی حکومت کو گرانا، مزاحمتی آوازوں کو دبانا اور فلسطینی قوم کی ثابت قدمی کا امتحان تھا‘‘
اسلام آباد (خبرایجنسیاں) پاکستانی طالبان نے ملک میں خودکش حملے اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں اور اپنی سیکورٹی فورسز کے خلاف جنگ روکنے کا عہد اور افغانستان میں غیر ملکی افواج سے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
بغداد (اے ایف پی) برطانوی این جی او کا کہنا ہے کہ 2003میں عراق میں امریکی مداخلت کے آغاز سے گزشتہ سال امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد تک عراق میں ایک لاکھ62 ہزار افراد جن میں80فیصد تعداد عام شہریوں کی ہے ہلاک ہوئے ہیں۔