افغانستان، بم دھماکوں میں 8 نیٹو فوجیوں سمیت 17 افراد ہلاک

افغانستان، بم دھماکوں میں 8 نیٹو فوجیوں سمیت 17 افراد ہلاک

کابل (نیوز ایجنسیاں)افغانستان کے جنوبی صوبے ارزگان میں جمعہ کو ایک کوڑے دان میں نصب بم پھٹنے اور دیگر واقعات میں 6بچے،8نیٹو فوجی اور 3پولیس اہلکاروں سمیت 17افراد ہلاک ہوگئے،ایک پولیس اہلکار نے دو ساتھیوں کوگولی مار کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کیمطابق جنوبی افغانستان میں ہی سڑک کنارے سلسلہ وار بم دھماکوں میں نیٹو کے8 فوجی ہلاک ہو گئے، افغان میڈیا کے مطابق اتحادی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز دو مختلف واقعات میں 8 فوجی ہلاک ہو گئے تاہم نیٹو نے پالیسی کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دیں۔
صوبہ ارزگان کے دارالحکومت ترین کوٹ میں کوڑے دان میں نصب بم پھٹنے کے باعث قریب کھیلنے والے بچوں میں سے 4بچے زخمی ہوگئے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں کوئی ٹارگٹ نہیں تھا تاہم قریب ہی مقامی پولیس کمانڈر کا گھر تھا۔اس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ صدر کرزئی نے ان واقعات کی مذمت کی ہے اور اس کا الزام دہشتگردوں پر عائد کیا ہے۔
جمعہ کو ایک اور واقعہ میں وسطی صوبہ گھور کے ضلع شاہ رک میں ایک پولیس اہلکار نے اپنی بندوق سے دو ساتھیوں کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ فوری طور پر اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
ادھر افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے بگرام کے ہوائی اڈے پر قائم امریکی قید خانے کا کنٹرول ایک ماہ کے اندر اندر افغان حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدارتی بیان کے مطابق قید خانے میں “افغان آئین اور ملک کے دیگر لاگو قوانین، بین الاقوامی ضابطوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں