اخوان المسلمون کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے مصری فوج نے لابنگ شروع کردی

اخوان المسلمون کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے مصری فوج نے لابنگ شروع کردی

کراچی/ قاہرہ (رپورٹ: جنگ نیوز) مصر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے فتح حاصل کرنے والی بڑی اسلامی تحریک اخوان المسلمون کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی پارٹیوں اور چند آزاد ارکان پر مشتمل ڈیموکریٹک گروپ کو اقتدار میں لانے کیلئے مصر کی فوج نے لابنگ شروع کر دی ہے تاہم اخوان المسلمون کے مرشد عام نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر اکثریت کو تسلیم نہیں کیا گیا تو ملک میں انارکی پھیلے گی۔عوام ایسی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے جسے عوام کی تائید حاصل نہ ہو۔
اخوان المسلمون نے فوج کو پیغام دیا ہے کہ وہ اندرون خانہ سازشوں سے دور رہے۔
اخوان المسلمون کو 32 سال بعد حکومت بنانے کے لئے 63 فیصد ووٹ ملے ہیں، امریکی اور اسرائیلی ایوانوں میں اخوان المسلمون کی فتح سے کھلبلی مچ گئی ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں