اسرائیلی فوج نے فلسطینی اکثریتی گائوں العراقیب کو ایک بار پھر مسمار کردیا ہے جس کے باعث وہاں سے بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
شامی اپوزیشن کی جنرل انقلاب کونسل نے حزب اختلاف کے متحدہ محاذ کے سربراہ ھادی البحرہ کی سبکدوشی کے بعد ڈاکٹر خالد الخواجہ کو نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔
اسرائیل نے فلسطین کی جانب سے جرائم کی عالمی عدالت میں رکنیت کی درخواست جمع کرانے کے درعمل کے طور پر فلسطین کو محصولات کی مد میں ملنے والی 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کی منتقلی روک دی ہے۔
افغان حکام نے سرکاری فوجیوں کو جنوبی صوبے ہلمند میں بدھ کی شب شادی کی ایک تقریب پر مارٹر گولے فائر کرنے کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔ان کے مارٹر حملے میں سترہ خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے تھے۔
یمن کے وسطی شہر ایب میں ایک خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں تینتیس افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔
مسجد حرام کی توسیع کے لیے جاری عظیم الشان منصوبے کے تیسرے مرحلے پر تیزی سے عمل کے باوجود مسجد حرام کے ستتر دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ ان ستتر دروازوں میں سے چھیالیس دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ اکتیس دروازے جمعہ کے روز نمازیوں کی بڑھی ہوئی تعداد کے پیش نظر کھولے […]
زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے صدرمقام زاہدان سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین مولانا قاری عبداللطیف انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
انڈونیشیا کی بحریہ نے کہا ہے کہ اس نے ائیر ایشیا کے لاپتا طیارے کا سمندر میں سراغ لگا لیا ہے اور کم سے کم 40 لاشیں نکال لی ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطینی ریاست کے حق میں اردن کی طرف سے پیش کردہ قرارداد مسترد کر دی ہے۔ قرارداد کے حق میں صرف آٹھ ووٹ آ سکے جبکہ منظوری کے لیے نو ووٹ درکار تھے۔
بنگلا دیش میں 1971 کے واقعات سے متعلق قائم خصوصی ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے ایک اور اہم رہنما کو سزائے موت سنادی ہے۔