زاہدان (سنی آن لائن) خطیب اہل سنت زاہدان ایران نے مغرب میں اسلامی مقدسات کی مسلسل توہین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے آزادی اظہار رائے کے نام پر دوسروں کی توہین کو ’خلاف عقل و منطق‘ قرار دے دیا۔
زاہدان (سنی آن لائن) ممتاز ایرانی سنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے سعودی حکمران شاہ عبداللہ کے انتقال پر سنیچر چوبیس جنوری دوہزار پندرہ کو تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی مجلس اسلامی فقہ کا بیسواں اجلاس دارالعلوم زاہدان میں سترہ اور اٹھارہ جنوری (25-26 ربیع الاول) کو منعقد ہوگیا۔
زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی ممتاز دینی شخصیت شیخ محمدصالح پردل نے ’کمّی ترقی کے ساتھ کیفی ترقی‘ پر زور دیتے ہوئے کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد تعلیم یافتہ طبقے پر منحصر قرار دیا۔
ممتاز ایرانی سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے ’تعصب وتفرق‘ کو بے تہذیب اور ان پڑھ لوگوں کی علامت قرار دے کر ایران کے بڑے شہروں میں اہل سنت کی نماز کے لیے رکاوٹیں پیدا کرنے کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینی اکثریتی گائوں العراقیب کو ایک بار پھر مسمار کردیا ہے جس کے باعث وہاں سے بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
شامی اپوزیشن کی جنرل انقلاب کونسل نے حزب اختلاف کے متحدہ محاذ کے سربراہ ھادی البحرہ کی سبکدوشی کے بعد ڈاکٹر خالد الخواجہ کو نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔
اسرائیل نے فلسطین کی جانب سے جرائم کی عالمی عدالت میں رکنیت کی درخواست جمع کرانے کے درعمل کے طور پر فلسطین کو محصولات کی مد میں ملنے والی 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کی منتقلی روک دی ہے۔
افغان حکام نے سرکاری فوجیوں کو جنوبی صوبے ہلمند میں بدھ کی شب شادی کی ایک تقریب پر مارٹر گولے فائر کرنے کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔ان کے مارٹر حملے میں سترہ خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے تھے۔
یمن کے وسطی شہر ایب میں ایک خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں تینتیس افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔