ممتاز سنی عالم دین قید سے رہا ہوگئے

ممتاز سنی عالم دین قید سے رہا ہوگئے

زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز سنی عالم دین مولانا فتحی محمد نقشبندی قید سے رہا ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں۔
سنی آن لائن کے نامہ نگاروں کے مطابق ضلع سرباز کے شہر ’راسک‘ کے خطیب اور جامعہ مفتاح العلوم کے مہتمم مولانا نقشبندی تین سال قبل اپنے بعض قریبی اعزہ و اقارب سمیت گرفتار ہوگئے تھے۔ سکیورٹی اداروں نے ایک حکومت نواز عالم دین کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں انہیں گرفتار کیا تھا۔
دریں اثنا ہمارے ذرائع نے اطلاع دی ہے مولانا نقشبندی کو پانچ ارب ایرانی تومان کی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ ان کی آزادی کی خبر خفیہ رکھی گئی اور وہ اچانک جمعرات چودہ مئی کو گھر پہنچ گئے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں