افغان طالبان نے امن مذاکرات کی حکومتی پیشکش ایک بار پھر مسترد کردی۔
تحریک آزادی کشمیر کی متحرک رہنما عائشہ اندرابی کو دیگر 2 خواتین رہنماؤں کے ہمراہ سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
فلسطین کے علاقے غزہ کی مشرقی سرحد پر کل منگل کے روز ہزاروں خواتین نے اسرائیل کے خلاف ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی خواتین کے احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے ان پر زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 134 خواتین زخمی ہوگئیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سفاکیت اور منظم انداز میں کی گئی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔
اہل سنت ایران کی بااثر شخصیت نے صومالیہ کی ریاست بنط لینڈ کے صدر عبدالولی محمد علی گاس کو خط لکھتے ہوئے موصوف سمیت تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سترہ بلوچ ماہی گیروں کی رہائی میں کردار اد ا کیا۔
اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ جنوبی شام میں جاری لڑائی کے دوران کم سے کم ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم سے کم دو فلسطینی شہید اور تین سو سے زاید زخمی ہوگئے۔
ہالینڈ کےایوان زیریں کے بعد ایوان بالا نے بھی نقاب پر پابندی کابل منظور کر لیا، جس کے بعد کئی عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگادی گئی ہے۔
فرانس میں مسلمانوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے 10 شدت پسند عیسائیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ترکی کے الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب اردوغان صدارتی انتخابات پہلے مرحلے میں جیت گئے ہیں۔