چین کے شمال مشرقی علاقے کے شہر ویزھو میں ہزاروں مسلمانوں نے احتجاج کرکے حکومت کی جانب سے مسجد کو مسمار کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی سٹیل اور ایلومینیم پر محصول دگنا کر دیا جس کے باعث ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے وسط میں واقع ایک کثیر منزلہ عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اٹھارہ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔
شام کے شمالی صوبے حلب میں واقع باغیوں کے زیر قبضہ ایک قصبے پر جمعہ کو فضائی حملے میں چودہ شہری جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ نیا ایٹمی معاہدہ کرنے لیکن ساتھ ہی ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی عوام کے خلاف نفسیاتی جنگ لڑ رہا ہے۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے ہفتے کی صبح ایشیائی باشندوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے “مسجدِ بن شدہ” کے امام شیخ عبدالجلیل حمود الزیادی کی لاش ناکارہ اشیاء کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 35-A کی سماعت27 اگست تک ملتوی کر دی ہے تاہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے آرٹیکل 35-A کو ختم کرنے کے منصوبے کے خلاف دو روزہ ہڑتال پیر کو بھی جاری رہی۔
فریضہ حج کی ادائی کے دوران عازمین حج مقام عرفات میں واقع جبل الرحمہ کی زیارت کا شرف حاصل کرنے کی گہری تمنا رکھتے ہیں۔
سعودی عرب کے محکمہ تعلیم نے مکہ مکرمہ میں مقامی حج کمپنیوں کی رابطہ کونسل اور دوسرے متعلقہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے رابطے کے ذریعے نرسریوں اور کنڈر گارٹنز ( بچوں کے باغ) کا بندوبست کردیا ہے جہاں عازمینِ حج کے بچوں کو رکھا جائے گا اور ان کی دیکھ بھال کی جائے […]