جنوبی عراق میں مظاہرے، پولیس سے تصادم میں متعدد افراد زخمی

جنوبی عراق میں مظاہرے، پولیس سے تصادم میں متعدد افراد زخمی

عراق کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے جنوبی شہروں میں حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
عراقی حکومت نے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے النجف، کربلا، میسان اور البصرہ شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی ہے جب کہ عراقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں تمام سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی سخت کرنے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ملک کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور شہریوں کو سوشل میڈیا تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔
عراقی وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے بتایا کہ ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث عناصر کے گرفتاری وارنٹ جاری کردیےگئے ہیں۔ انہیں جلد ہی حوالات میں بند کردیا جائے گا۔
العربیہ اور الحدث چینلوں کے نامہ نگاروں کے مطابق نجف گونری میں بجلی اور موبائل فون سروس معطل ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز مشتعل مظاہرین ے نجف میں عراقی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ہیڈ کواٹر کو آگ لگا دی تھی۔
عراق کے پولیس ذرائع کے مطابق ملک کےجنوبی شہروں میں جاری احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں