کابل /غزنی (اے ایف پی/جنگ نیوز) افغانستان میں فوجی وردی میں ملبوس شخص نے وزارت دفاع کی عمارت پر حملہ کرکے2فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ سے 7دیگر شدیدزخمی ہوگئے ۔جوابی کارروائی میں حملہ آوربھی ماراگیا ۔طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا مقصدافغانستان کے دورے […]
کابل (اے پی پی/ایجنسیاں)جنوبی افغانستان میں ایک بم دھماکے میں 3 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ گزشتہ روز مشرقی افغانستان میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں زخمی3امریکی فوجی زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔البتہ طالبان نے ہلاکتوں کی تعداد بیس سے زائدبتائی ہے جو افغانستان کے مختلف اضلاع میں واقع ہوئیں۔
کابل(ایجنسیاں) افغانستان کے مختلف اضلاع میں طالبان کے حملوں میں 12 فرانسیسی فوجیوں سمیت 20سے زائد امریکی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔طالبان ذرائع نے متعددافغان فوجیوں کی ہلاکت وزخمی ہونے کا بھی دعوی کیا ہے۔
قندہار (اے ایف پی /جنگ نیوز) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندہار میں پولیس تربیتی کمپاؤنڈ پر طالبان کے حملے میں10افغان اہلکارہلاک ہوگئے اور عام شہریوں سمیت 12زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4حملہ آوربھی مارے گئے۔
قندھار/کابل (اے ایف پی/جنگ نیوز)امریکا میں ملعون پادری کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف افغانستان میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز قندہارمیں احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے10مظاہرین جاں بحق اور40سے زائدزخمی ہوگئے۔
کابل(ثناء نیوز ) افغانستان میں واقع اقوامِ متحدہ کے ایک علاقائی دفتر پر مظاہرین کے حملے میں عالمی ادارے کے کم از کم 10 غیر ملکی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق واقعہ افغانستان کے شمالی شہر مزارِ شریف میں جمعہ کے روز پیش آیا جہاں ایک مظاہرے میں شامل افراد نے اشتعال میں اقوامِ […]
کابل(ايجنسياں) جنوبی افغانستان میں نیٹو فورسز کے تازہ فضائی حملے میں مزید کئی افغان شہری مارے گئے ہیں،کابل میں نیٹو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع نائوزاد میں نیٹو فورسز نے دوگاڑیوں کو نشانہ بنایا جس میں مبینہ طور پر طالبان جنگجو سوار تھے.
کابل(خبررساں ادارے) افغانستان کے صوبہ پکتیامیں طالبان وامریکی افواج کے درمیان لڑائی کے دوران ایک امریکی پیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس میں سوار23 فوجی اہلکارعملہ سمیت ہلاک ہوگئے۔
کابل(ایجنسیاں) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغانستان کے مختلف اضلاع میں 13امریکی ٹینک راکٹ حملوں اوربارودی سرنگ کے دھماکوں سے تباہ ہوگئے جن میں سوار فوجی ہلاک وزخمی ہوگئے۔
کابل/بغداد(اے ایف پی+رائٹرز+ایجنسیاں)افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں مقامی حکام کے مطابق افغان فوج کے بھرتی مرکز پر مبینہ خودکش حملے میں 36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جبکہ عراق میں فوجی ہیڈکوارٹرپر خودکش کارحملے اورمختلف علاقوں میں بم دھماکوں اورفائرنگ کے نتیجے میں13افرادہلاک اور 23شدید زخمی ہوگئے۔